سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 […]
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں […]
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی […]
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری […]
عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں […]
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد […]
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برازیلین ماڈل کو کھانا پہنچانے کے بہانے ایک ڈلیوری ایجنٹ نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جب برازیلین ماڈل ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ خاتون نے ایک آن […]
اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آج آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی بلایا ہے، ہم نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرنی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے ممبران […]