حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اورفراہمی کے لیے نیا میکنزم تیار کرلیا اور صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب بجلی فراہم کرے گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نیپرا پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دیا اور نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے “پروزیومر” کی نئی […]
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی، خریدار کو 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے 23 دسمبر کو بولی کا […]
فرانس کی عدالت نے سنسنی خیز اور انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والے ایک مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی عدالت نے ایک ڈاکٹر کو 30 بچوں اور بالغ مریضوں کو جان بوجھ کر زہر دینے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم […]
جاپان میں سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی پلاسٹک ایجاد کی ہے جو پودوں سے بنی ہے اور سمندر کے پانی میں بغیر مائیکرو پلاسٹکس کے تحلیل ہوجاتی ہے۔ پودوں کے سیلولوز (یہ مرکب کی دنیا میں بڑی مقدار میں موجود ہے) سے بنی یہ پلاسٹک مٹی کو آلودہ اور پودوں یا جانوروں کو […]
جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کی تین متفرق درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا جس میں اُن کی ڈگری کو جعلی قرار دیا گیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے […]
حکومت پنجاب نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے ، جس کے مطابق صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنےہوں گی۔ حکام نے بتایا کہ منشیات کے مقدمات اب عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے […]
چین میں ایک شخص نے ہوٹل میں قیام کے دوران کمرے میں گند کا ڈھیر لگا دیا۔ بے حس شخص کے کمرہ چھوڑنے کے بعد ہوٹل اسٹاف نے کمرے کو تین فٹ گہرے کچرے کے ڈھیر میں پایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عملے کے سامنے غلاظت سے بھرپور یہ حقیقت تب کھلی […]
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ […]
پولیس نے باغبانپورہ کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ باغبانپورہ پولیس کو بچی کے والد عظیم کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او […]
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جعلی مینڈیٹ کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل سوال یہ ہے حکومت کس کی ہے اور اصل فیصلے کون کر رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی گرفتار کیوں ہیں۔ چکوال میں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے جمعیت […]