بندوق کے زور پر تشدد کرنے والا شخص ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض بلوچ‘‘ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی، جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے۔ کوئٹہ میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے […]

’جنریشن زی‘ کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ، مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار

مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، […]

محکمہ ریلوے میں اندھیر نگری چوپٹ راج، بغیر منظوری 50 رہائشی کوارٹر الاٹ کر دیے گئے

محکمہ ریلوے میں بغیر منظوری 50 رہائشی کوارٹر الاٹ کر دیے گئے، ڈویزنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ ریلوے لاہور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے پاکستان ریلویز کے مراسلہ کے مطابق پاکستان ریلویز کی لاہور میں قائم پُرکشش مقامات پر 58 رہائشی کوارٹرز کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا […]

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی پاکستان […]

اسلام آباد ہائیکورٹ: کھیل کے میدانوں کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس […]

دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق

دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات […]

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار

حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی […]

وزیر خزانہ کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کرکے اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع […]

“اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی […]

خدمت خلق کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی منی لانڈرنگ؛ ایم کیو ایم رہنما کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما احمد علی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس […]