جامعہ کراچی کی انقلابی کامیابی: ایک کمرے میں سبزی اور مشروم کی فارمنگ ممکن

جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلنس اِن میرین بائیولوجی کے سائنس دانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ان ڈور آرگینک ورٹیکل اکنامک فارمنگ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس میں محدود جگہ پر کیکڑوں، مچھلیوں، سبزیوں اور ڈیڑھ کلو وزنی مشروم کی بیک وقت کاشت ممکن بنائی گئی ہے۔ منصوبے کی سربراہ ڈاکٹر […]

ٹیسلا کا اہم فیصلہ: اے آئی ایکس میں سرمایہ کاری پر شیئر ہولڈر کی رائے اولین ترجیح

ٹیسلا نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس میں اے آئی ایکس (AI ایکس) میں سرمایہ کاری کے معاملے میں شیئر ہولڈرز کی رائے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ معروف کار ساز کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شیئر ہولڈرز سے یہ فیصلہ کروائے گی کہ آیا کمپنی کو ایلون مسک […]

نئے صوبے پاکستان کی ضرورت ہیں، فاٹا کو ایک صوبے کا اسٹیٹس دیا جا سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر ہونا چاہئے تھا، قیادت کو احساس ہو گیا کہ انضمام کا فیصلہ درست نہیں، فیصلہ ایک دم واپس لینے کے اثرات کیا ہوں گے؟ نئے صوبے پاکستان […]

راولپنڈی، چکوال، جہلم زیر آب: بارش نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری

پنجاب میں کئی گھنٹے لگا تار قیامت خیز بارش کے باعث ندی نالے ابل پڑے جبکہ سڑکیں دریا بن گئیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیمز ابل پڑے، دھرابی کے قریب ڈیم ٹوٹنے سے ریلہ آبادی میں […]

یوٹیوب نے مونیٹائزیشن قوانین سخت کر دیے

یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں، جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) کا حصہ ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد بار بار دہرائے جانے والے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ مواد کی روک تھام کرنا ہے تاکہ اصلی اور مستند تخلیقات کو ترجیح دی جا سکے۔ کمپنی […]

کوئٹہ اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور قلات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات دہشت گردی ایکٹ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق کوئٹہ سی ٹی ڈی اور قلات ریجن سی ٹی ڈی نے ہزار گنجی میں بدھ کی […]

حمیرا اصغر قتل کیس میں ایک کے بعد ایک انکشاف ہونے لگا

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، حمیرا کیس میں ایک کے بعد ایک انکشاف ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے اداکارہ حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں، حمیرا کے زیر استعمال […]

برطانیہ: مسجد کے باہر جان بوجھ کر چوہے چھوڑنے والا شخص گرفتار، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک نسل پرستانہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 66 سالہ جاہل شخص نے شہر کی ایک بڑی مسجد کے باہر جان بوجھ کر جنگلی چوہے چھوڑے، واقعہ کی ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش […]

ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک بھر میں اب تک 178 افراد جاں بحق اور 491 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے 26 جون سے 17 جولائی تک مون سون […]

چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165 سے بڑھا کر 171 روپے کلو کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی […]