ڈھلتی عمر میں ہیرو؛ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیا؟

منجھی ہوئی معروف اداکارہ ہر دلعزیز ماہرہ خان اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور چلبلے انداز کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ کافی مقبول ہے۔  ہمایوں سعید کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن آنے والی ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور دوست کو ان کے کیریئر کے لیے ایک […]

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے باہر شدید احتجاج؛ ٹرمپ کا پتلا جلادیا

واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس انسٹی ٹیوٹ میں بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس جاری تھا جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کر رہے تھے۔ بین الاقوامی سفارت کاروں اور وفود کی آمد پر […]

غزہ میں دیرپا امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا […]

گووندا سدھر جائیں تو معاف کردوں گی؛ اہلیہ سنیتا آہوجا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں تاہم اس بار سنیتا آہوجا نے رشتہ قائم رکھنے کی بنیادی شرط رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی اور اس میں آنے والے پیچیدہ موڑ پر کھل […]

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا

معروف آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے اور انہوں نے حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کو چھوڑنے والے معروف انٹرنیشنل کرکٹر گلین میکسول نے پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی […]

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس؛ ترکیہ اور قطر نے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن میں ہونے والے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد ترکیہ اور قطر نے بڑا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور قطر کے نمائندگان نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی عالمی کوششوں میں اپنے کردار کو مزید واضح […]

پنجاب سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا دھرنا  10 روز سے جاری، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

حکومت پنجاب نے سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے جاری دھرنے کے اراکین سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت پنجاب  نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی سراپا احتجاج ملازمین کے […]

غزہ میں کون کون سے ممالک اپنی فورسز بھیجیں گے؛ صدر ٹرمپ نے بتایا

ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں امریکی صدر نے غزہ میں مختلف ممالک کی فورسز کی تعیناتی کی تفصیلات بھی بتائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب میں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے غزہ میں جلد غیرمسلح ہونے کا امکان ظاہر کیا وہیں […]

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے تعمیر شدہ رن وے پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی، […]

پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط

پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ(ایم او یو)طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کے ساتھ ہوٹل […]