ایران نے عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے) سے باضابطہ تعاون معطل کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ فیصلے کے تحت ایسا بل منظور کیا ہے جس کے تحت ایٹمی تنصیبات میں آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کا داخلہ سیکیورٹی ضمانت نہ ملنے تک بند کر دیا گیا ہے۔ […]
کراچی ملیر میمن گوٹھ میں دو گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تاجر کے گھر سے پچاس تولہ سونا اور اکیس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، دوسری واردات میں نو موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں چند روز کے دوران ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں نے […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی معروف صحافی نتاشہ برٹرینڈ پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر چینل سے برطرف کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ نتاشہ برٹرینڈ گزشتہ تین دن سے ”جھوٹی اور گمراہ کن خبریں“ نشر کر رہی ہیں، […]
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں 5 محکموں کی مالی سال 2025-26 کے لئے 636 ارب سے زائد کی گرانٹس کثرت رائے سے منظور کر لی گئیں۔ گرانٹس پر اپوزیشن کی تمام تحریک کٹوتیاں مسترد کردی گئیں۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے پانچ اہم محکموں کی 636 ارب روپے […]
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کو خود لیڈ کیا، ہاری ہوئی جنگ کے سربراہ کو کوئی دعوت نہیں دیتا، ایسے کھانے جیتی ہوئی جنگ کے سربراہ کو ملتے ہیں، وائٹ ہاؤس میں لنچ پاکستان کی تاریخ بے مثال واقعہ ہے، فیلڈ مارشل […]
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہندکو زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی رکن ارشد ایوب نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہندکو ترجمان کی تقرری کا مطالبہ کیا، جس کی تائید صوبائی وزیر نزیر عباسی نے بھی کی۔ ارکان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی ثقافت اور زبان کو فروغ […]
ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا […]
صیہونی درندے کسی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ ماسکو ائرپورٹ پر جنونی صیہونی نے کمسن ایرانی بچے کو اکیلا دیکھا تو اسے فرش پر پٹخ دیا۔ ملزم گرفتار کرلیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ کوما میں چلا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ بیلاروسی باشندہ […]
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کر سکتا۔ آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت صرف بانی کے پاس ہے اور اُن کی جگہ لینے کا […]
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سردار اویس […]