قطر میں موجود امریکیوں کو پناہ لینے کا حکم

امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔ یہ انتباہ […]

ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری کے بعد 2 سپر ٹینکرز نے راستہ بدل لیا

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اور ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ’آبنائے ہرمز‘ کی بندش کی منظوری کے بعد خلیج میں داخلے کی واحد سمندری گزرگاہ کے مستقبل کے حوالے سے عالمی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، اتوار کو ایران پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں موجود 2 سپر ٹینکرز […]

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ویٹا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔ موٹر سائیکل سوار کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے کرلی […]

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج […]

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی من […]

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ […]

ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع

محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جو 2 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ […]

انجلین ملک کا کینسر کےعلاج کے لیے ترکیہ منتقل ہونے کا اعلان

معروف اداکارہ، ماڈل اور ہدایت کارہ انجلین ملک نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کینسر کے مزید علاج کے لیے ترکیہ منتقل ہو گئی ہیں، جہاں ان کا علاج جاری رکھا جائے گا۔ انجلین نے اس بات کا انکشاف ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا، جس میں انہوں نے اپنے علاج […]

چین نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کی وارننگ دے دی

چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ کو ہر صورت روکا […]

اسرائیل کا ایران کی فردو جوہری تنصیبات پر دوبارہ شدید حملہ

اسرائیل نے ایران کے فردو کے جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا ہے جس کی ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے تہران پر شدید حملہ کیا، تہران اور گردونواح میں کئی دھماکے سنے گئے۔ اس کے علاوہ تہران کے شمال مغرب میں اسپتال کے قریب بھی دھماکے سنے […]