غزہ نے اسرائیل کا ناقابلِ شکست تصور توڑ دیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ریزہ ریزہ ہوگیا، غزہ اپنے ملبے پر اب بھی استقامت سے کھڑا ہے، 50 سال سے پابندیوں کا شکار ایران ناقابل شکست بنا ہوا ہے۔ صیہونیوں کی عزت بچانے کیلئے امریکا کی ضرورت ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ اسرائیل کے ناقابل […]

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملوں کیخلاف کل یوم احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر […]

ایران پر حملہ، امریکی سینیٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید

ایران پر حملے سے متعلق امریکی سینیٹر ٹم کین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹم کین نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی۔ امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو سینیٹ کے تمام ارکان کو بتانا ہوگا کہ امریکا جنگ […]

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو موت کی سزا

ایران کی جانب سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی نامی […]

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، ایران، اسرائیل اور امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت متوقع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عسکری اور سول قیادت کے […]

امریکا نے مختلف بہانوں سے مشرقِ وسطی میں کتنے ممالک پر حملے کیے؟

امریکا نے گزشتہ دہائیوں میں مختلف بہانوں کے تحت مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں فوجی مداخلت کی ہے، جس سے عالمی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ ان مداخلتوں میں تیل کے ذخائر پر کنٹرول، کمیونزم کی مخالفت اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ جیسے جواز شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکا […]

’جنگ نہیں امن چاہیے،‘ ایران پر امریکی حملوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ”جنگ نہیں، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے […]

ایرانی تنصیبات پر حملہ، ایران کا سربراہ آئی اے ای اے سے تحقیقات کا مطالبہ

ایرانی ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلمی نے سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کو خط لکھا جس میں انہوں نے ایران تنصیبات پر امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے ہنگامی اجلاس کل طلب کیا ہے۔ ایران نے اپنی جوہری […]

پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم

پاکستان اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب ملا امیرمتقی سے کہا اپریل کے بعد دو طرفہ تعلقات، تجارت میں بہتری آئی، انھوں افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات […]

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کا حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ ایران نے یہ قدم خطے میں بڑھتی […]