بارکھان میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بارکھان شہر رکھنی کے مرکزی علاقے میں دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی […]

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش، موسم خشگوار ہوگیا

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش ہوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ گڈاپ، کاٹھور، ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں بارش […]

قانون میں ترامیم کا استعمال ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیئے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کے معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترامیم کا استعمال ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیئے، باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، کاروباری […]

سینٹرل جیل بنوں میں قیدی نے خود کشی کرلی، وجہ کیا بنی؟

سینٹرل جیل بنوں میں قیدی نے خود کشی کرلی تاہم قیدی کی خود کشی کے اقدام کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کی سینٹرل جیل میں قیدی نے خود کشی کرلی۔ بنوں سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نے گھر والوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت […]

اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا

اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردارکردیا۔ بتایا کہ تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔ دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے […]

اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار کی وارننگ

سینیٹ میں قائد ایوان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ فلور سے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ایٹمی ہتھیار ہمارے دفاع کے لیے ہیں، پاکستان کی اسرائیل پرنیو کلیئر […]

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوا جس میں گزشتہ5 مئی 2025 کو ہوئے آخری اجلاس میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، گزشتہ اجلاس میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے شرح سود […]

معاشرتی دباؤ نے والدہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، اذان سمیع خان

پاکستان کے باصلاحیت موسیقاراور اداکار اذان سمیع نےانکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ان کی والدہ زیبا ختیار نے ماں اور باپ دونوں کا کردارنبھایا اورایک مضبوط شخصیت کی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک شو میں شریک ہو کر اپنے خاندان اور والد بننے کے تجربے پر کھل کر اظہار […]

یحییٰ آفریدی کو بار کونسل کی حلف برداری میں نہیں بلانا ، قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کو پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب میں نہ بلانے کی ہدایت دیتے سنے گئے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں قاضی انور کا کہنا ہے کہ اگر […]

پنجاب کا عوامی بجٹ، زیرو ٹیکس، تاریخی ترقیاتی فنڈ، مریم نواز کا بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال پنجاب نے بغیر نئے ٹیکس کے بجٹ پیش کیا ہے، جو عوامی ریلیف کی واضح علامت […]