عید الاضحیٰ پر کراچی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایم کیو ایم برہم

عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے بعد شہر بھر میں آلائشوں کے ڈھیر لگ جانے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمینوں کی ناکامی کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ شہر کے […]

سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ سندھ کا بجٹ 13 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا […]

بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، بلاول بھٹو

سربراہ پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی دیگر قوتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک استحکام کی طرف نہیں […]

وزیراعظم کی مصر کے صدر کو عید کی مبارکباد، پاک بھارت بحران میں مصر کے کردار کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستان بھارت بحران میں مصر کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف […]

مالاکنڈ: باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی

مالاکنڈ کے علاقے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ مقامی لوگوں اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ریسکیو کے فائر فائٹرز ابھی تک موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ آگ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے علاقے میں […]

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش، موسم خوشگوار

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ ضلع خیبر، چارسدہ اور سوات میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ پشاور، نوشہرہ اور مردان […]

عید کا پیغام ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کا پیغام ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ راولپنڈی میں صبح سے صفائی آپریشن جاری ہے تاکہ شہر صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میں عید منائی جا سکے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پنجاب کے دس ڈویژن اور 41 اضلاع میں صفائی کے کاموں کو […]

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں عید کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے حالیہ دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ایک بار پھر […]

بلاول بھٹو زرداری کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہوں نے نیویارک میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک اہم امن مشن کی کامیابی حاصل کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری […]

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر موجود

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے قریب گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے قطر اسپتال کے قریب ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں […]