مالاکنڈ کے علاقے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ مقامی لوگوں اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ریسکیو کے فائر فائٹرز ابھی تک موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
آگ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے علاقے میں خطرے کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور مقامی لوگ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
ایف سی اہلکار اور مقامی باشندے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ جنگل اور آس پاس کے علاقوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔