امریکا میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ

امریکی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزہ منسوخ ہونے والے طلبا کی اکثریت ساؤتھ ایشیائی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔ امریکا بھر میں طلباء ویزا منسوخی میں ریاست ٹیکساس سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹ ایکسچینچ وزیٹر پروگرام (SEVIS) […]

لندن کے ارب پتی ’سخت گیر مالک مکان‘ کیخلاف کرایہ داروں کی شکایت پر فوجداری تحقیقات شروع

لندن کی مہنگی اور معروف رہائشی عمارت ”فاؤنٹین ہاؤس“ میں مبینہ بدانتظامی اور رہائشیوں کی شکایات پر برطانیہ کے ایک سابق اعلیٰ پولیس افسر نے کئی جائیدادوں کو کرائے پر دینے والے ارب پتی کے خلاف فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس لندن کے ”پارک لین، مے […]

ٹرمپ انتظامیہ سے تنازعے پر امریکی بیس کمانڈر برطرف

گرین لینڈ میں امریکی ملٹری بیس کے سربراہ کو دو ہفتے قبل جے ڈی وینس کے دورہ کے بعد آرکٹک جزیرے کے لیے واشنگٹن کے ایجنڈے پر تنقید کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل سوسنہ میئرز، جنہوں نے جولائی سے پٹوفک اسپیس بیس کی کمانڈر کے طور پر […]

امریکی صدر ٹرمپ 79 سال کے ہوگئے، دماغی اور جسمانی امتحان لیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو رواں سال جنوری میں دوسری مدتِ صدارت سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ صدر بن چکے ہیں، انہوں نے اپنی مدتِ صدارت کا پہلا سالانہ طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ ان کا معائنہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں 11 اپریل کو ہوا۔ صدر ٹرمپ نے کہا […]

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، آفاق احمد نے آج احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے بعد تناؤ ۔۔ ڈمپرز جلنے کے بعد بیان بازیاں تیز۔۔ مہاجر قومی مووومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا آج احتجاج کااعلان، کہتے ہیں کراچی ثابت کرے گا یہ غلاموں کا شہر نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن ملکی حالات کی وجہ سے صرف اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔ […]

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد […]

6 کینالز منصوبہ: سندھ بار کونسل کا کل صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ بار کونسل نے کل 12 اپریل کو صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سندھ بار کونسل کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 کینالر نکالنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، کینالر نکالنے سے ماحول، معاشرے اور معیشت […]

افغانستان: طالبان نے 4 مجرموں کو اسٹیڈیم میں سرعام موت کی سزا دیدی

افغانستان کے تین صوبوں میں قتل کے 4 ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کرا دیا گیا۔ افغانستان کی سپریم کورٹ نے جمعے کو اعلان کیا کہ ملک میں 4 افراد کو مختلف مقامات پر سرعام فائرنگ کرکے سزائے موت دے دی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے […]

صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، اسپتال سے چھٹی مل گئی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اسپتال سے صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا […]

عمران خان سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، گروپ چاہتا ہے وہی لوگ عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں۔ اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقاتوں […]