گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر کے گاؤں گبر سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے مزمل کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللّٰہ خان کے مطابق یہ 7 سال بعد گلگت بلتستان میں سامنے آنے والا پہلا پولیو کیس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا […]

بہادر شاہینوں نے 6 جہاز گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی مختصر جنگ میں بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملا دیا۔ نارووال میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف […]

کراچی میں مویشی چور ایک بار پھر سرگرم

کراچی کے علاقےنیوکراچی گودھرامیں مویشی چورایک بار پھر سرگرم ہو گئے، عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ رات نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئےگھر میں موجود شخص کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کے جانورلوٹ لئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ […]

مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو جان بوجھ کر […]

بھارت کی پراکسی جنگ ڈھکی چھپی نہیں رہی، مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، دشمن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے، جو دشمن ہماری خودمختاری چیلنج کرےگا،اسے منہ […]

عازمینِ حج کے لیے ایک انقلابی قدم: سعودی طلبہ نے حج ایپ تیار کرلی

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ […]

پاکستانی انٹیلی جنس کی مدد سے ترکی کی خفیہ ایجنسی کا اہم کامیاب آپریشن، داعش کا سینیئر ترک رہنما گرفتار

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ کی خفیہ ایجنسی ”ملی استخبارات تنظیمی“ (ایم آئی ٹی) نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ”نارنجی“ (Orange) فہرست میں شامل انتہائی مطلوب داعش کمانڈر ”ابو یاسر الترکی“ کو گرفتار کر لیا ہے، […]

انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج تھا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ہے، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر […]

بجٹ 2025-26: تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان

آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی شرح میں کمی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور مختلف شعبہ جات کے لیے ریلیف اقدامات کی تجاویز دی گئی ہیں، جن پر وزیر اعظم کی […]

اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ کی ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ ریلوے منصوبے پر بات چیت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے […]