چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، ای فائلنگ سسٹم سے مقدمات کے انتظام میں بہتری آئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں چوتھا انٹریکٹو سیشن ہوا، سیشن میں عدالتی اصلاحات، شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ […]
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچی کے قتل کے ملزم اللہ دتہ کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کی چپل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی […]
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4 روز کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی اور ہوا کا زیادہ دباؤ موجود رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے […]
سرکاری پیداواری یونٹس کے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 3 پاور پلانٹس میں سے صرف ایک کی بولی لگی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق آج مجموعی طور پر 2362 میگا واٹ کے تین پاور پلانٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ان میں سے صرف 800 میگاواٹ والے جامشورو […]
سینیٹ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس پر جے یو آئی کے سینیٹرز نے ایوان کا بائیکاٹ کردیا جبکہ صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترمیم اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال […]
خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، […]
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع […]
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیلنج کردیا۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے […]
اسرائیل نے فلسطین میں زمینی فوجی آپریشن تیز کردیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران 151 فلسطینی شہید اور 361 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، خیمہ بستیوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، شہداء میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال کا محاصرہ […]
پاکپتن میں ٹرانسفارمر چوری مقدمے میں پکڑا گیا ملزم مبینہ طور پر اوکاڑہ میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، الیاس عُرف کالی کو 3 روزہ جِسمانی ریمانڈ پر پاک پتن سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا لیکن وہ اوکاڑہ میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں ٹرانسفارمر چوری کرنے […]