بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ […]

ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد سمیت فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈی […]

محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے نمائندے اور محکمہ […]

کراچی میں بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، 18 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بےنقاب کر دیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی, حساس ادارے اور رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سرگرم آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ […]

”برے ادارے، برے لوگ“ – ٹرمپ کی ایک بار پھر سی این این اور نیو یارک ٹائمز پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این، نیویارک ٹائمز پر تنقید کر دی۔ انھوں نے کہا کہ جعلی خبروں والے رپورٹرز کو برطرف کیا جانا چاہیئے۔ صحافت کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا اداروں سی این این اور […]

پاکپتن میں اوباش شخص کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

پاکپتن میں اوباش شخص نے چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کوشش کی، بچی کے شورمچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔ پاکپتن میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں اوباش شخص نے چھ سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ بچی تحریم فاطمہ کے شور مچانے پراہل علاقہ جمع ہو گئے جس پر […]

پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، جس میں موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں 4 اہم بلز پنجاب آٹزم اسکول اور […]

فنانس بل 26-2025: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس منظور

فنانس بل 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس منظور کرلیا گیا جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔ فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا جبکہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد پر […]

لوئر دیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام کا دھاوا، ایس ڈی او تشدد سے زخمی

لوئردیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر مشتعل مظاہرین نے ایس ڈی او پیسکو طارق خان کے دفتر پر دھاوا بول کر ایس ڈی او پر کرسیوں اور لاتھوں اور مکوں برسا دی۔ لوئر دیر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کے صبر کا […]

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور شہری لٹ گیا

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور شہری لٹ گیا۔ ڈیفنس فیز فور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دن دیہاڑے شہری سے گھر کی دہلیز پر 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ ہیلمٹ پہن کر شناخت چھپانے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی […]