قندھار میں مسجد میں بچوں کو لے جا کر پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پولیو ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ہے اور یہ پروپیگنڈا کہ پولیو ویکسین بانجھ پن کا سبب بنتی ہے، سراسر بے بنیاد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ […]

عمران کیخلاف نو مئی مقدمات: پولی گرافک ٹیسٹ سے پہلے ضمانتوں کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہو گئی، عدالت نے پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ضمانتوں پر سماعت کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواستوں پر سماعت جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل […]

غیر ضروری ای میلز سے تنگ نیوزی لینڈ کی وزیر نے بھارتیوں کا پول کھول دیا

نیوزی لینڈ کی وزیر امیگریشن ایریکا اسٹینفورڈ نے بھارتیوں کی جانب سے غیر ضروری ای میلز سے تنگ آکر اس کا حل تلاش کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریکا اسٹینفورڈ نے پارلیمان میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ وہ ”بھارت سے آنے والی ای میلز کا جواب کبھی نہیں دیتیں“، کیونکہ وہ انہیں […]

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ: اسکولوں میں اجرک، ٹوپی اور تحائف دینے پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے کی روایت کو ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایجوکیشن سندھ کی اجنب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ […]

چین میں پاکستانی بچی کا تھیلیسیمیا کا کامیاب علاج

تھیلیسیمیا جیسے موذی موروثی مرض میں مبتلا پاکستان کی چار سالہ بچی ایلسا نے چین میں جدید ترین جین ایڈیٹنگ تھراپی کے ذریعے مکمل علاج کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔ بچی کو جنوری 2024 میں شنگھائی کے فودان یونیورسٹی چلڈرن اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ اس علاج سے استفادہ […]

بلاوا آئے تو کون روک سکے۔۔۔ جہاز نے حاجی کے بنا اڑنے سے انکار کردیا، پائلٹ بے بس

ارادہ مصمم اور نیت نیک ہو تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ لیبیا کے عازم حج پر جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے لیکن پاسپورٹ میں مسئلہ آیا اور انہیں روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز نے 2 بار اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث اسے واپس لوٹنا پڑا۔ لیبیا کے عامرالمھدی منصور القذافی […]

خیبرپختونخوا پولیس کا بجٹ تین گنا بڑھانے کا مطالبہ، 20 ارب کی ڈیمانڈ

خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ […]

ایک ایسا مثالی ہوائی اڈہ جس نے 30 برسوں میں ایک بھی بیگ نہیں کھویا

دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی […]

مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: نظرثانی کی درخواست صرف اقلیتی فیصلے کے خلاف دائر کی گئی، جسٹس محمد علی مظہر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر آج منگل کو بھی سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی روسٹرم […]

پاکستان کی معیشت اہم موڑ پر: فارما انڈسٹری کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر

پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا […]