پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک سے متعلق بڑا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا اور قرار دیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی ضروت ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہری ثاقب الرحمان کی […]

پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے […]

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ یہ سیریز کا آخری […]

حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری

وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار […]

کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ […]

بھارت اور جھوٹے خوابوں کی اسیری

بھارت کب سے ایک خواب کا اسیر ہے۔ ایسا خواب جس کی تعبیر تاریخ نے صدیوں پہلے ہی بدل دی تھی مگر زمینی حقائق سے لاتعلق مودی سرکار اب بھی اس خواب کو اپنے سینے میں چراغِ آرزو کی طرح جلائے بیٹھا ہے۔ ’اکھنڈ بھارت‘ کا یہ تصور کبھی چند پنڈتوں کے تصورات، سنسکرت میں […]

وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کا واقعہ؛ افغان طالبان رجیم  پوری دنیا کے امن کےلیے سنگین خطرہ

افغان طالبان رجیم  پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن گئی جب کہ واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایک بڑے عالمی پیٹرن کا حصہ دکھائی دیتاہےجہاں افغان نژاد نیٹ ورکس دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ افغان نیٹ ورکس یورپ اور شمالی امریکہ تک پھیل چکے ہیں جو کہ افغانستان کا عدم استحکام اب وہاں […]

یاسین ملک کی رہائی کیلیے مشال ملک اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں […]

ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلیے تیار رہنا ہوگا، جنرل شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری) نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک […]

آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلی پر غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آئی سی سی نے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کر رہے ہیں۔ یہ گروپ مستقبل […]