سال 2025: بلوچستان میں دہشتگردی، 827 افراد جاں بحق، 745 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سال 2025 کے دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 827 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 745 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 940 واقعات پیش آئے، جن میں 827 […]

2025 میں فیشن کے عجیب و ’’امیر‘‘ رجحانات نے دنیا کو دنگ کردیا

فیشن کی دنیا میں 2025 ایک ایسے رجحان کے ساتھ یاد رکھا جائے گا جس نے صارفین کو بیک وقت حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔ عالمی لگژری برانڈز نے اس سال نہایت منفرد، غیر معمولی اور ناقابلِ فہم فیشن آئٹمز متعارف کروائے، جن کی قیمتیں سن کر لوگ یہ سوال کرنے پر مجبور […]

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق […]

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا ایکشن، ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ ارجنٹائن میں ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھاتے والے انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق انجم سعید کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔انجم سعید کو جرمانے کے ساتھ ٹیم مینجرشپ سے ہٹائے جانے کا آپشن موجود ہے۔انجم سعید پر […]

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر، جاوید عالم اوڈھو کو کا اضافی چارج تفویض

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے لیکن ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے آئی […]

سرمایہ کاری، برآمدات اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں کمی ریکارڈ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے، دسمبر میں مہنگائی 5.5 سے 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سرمایہ […]

یمن میں کسی بھی فریق کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، دفترخارجہ

دفترخارجہ نے یمن میں کشیدگی میں دوبارہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورت حال کو مزید کشیدہ کریں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ […]

اسٹرینجر تھنگز 5 کا فائنل ٹریلر جاری، الیون آخری جنگ کے لیے تیار

نیٹ فلکس نے اپنی مقبول ترین سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے پانچویں اور آخری سیزن کے فائنل ایپی سوڈ کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جس میں الیون کو ولن ویکنا کے خلاف آخری اور فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار دکھایا گیا ہے۔ یہ فائنل ایپی سوڈ آج نہ صرف نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا بلکہ […]

گوگل کی رنگارنگ ڈوڈل کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد

دنیا بھر میں نئے سال 2026 کے استقبال کا جوش عروج پر ہے، ایسے میں گوگل نے بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی نیو ایئر ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ 2025 کی اختتامی شام کے موقع پر متعارف کرایا گیا یہ ڈوڈل نئے سال کی آمد کی خوشیوں اور گنتی کے آخری لمحات کی […]

مہنگائی کے ستائے عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے نئے سال کا آغاز مزید بوجھ کے ساتھ ہوا ہے، حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت […]