راولپنڈی؛ سیلون مالک کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی، سنگین نتائج کی دھمکیاں

سیلون مالک نے ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود کوہستان انکلیو (راولپنڈی) میں سیلون مالک نے ملازمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق میں […]

پی آئی اے کی نجاری اچھی بات ہے تاہم کچھ خدشات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک طریقے سے پی آئی اے کی نجکاری اچھی بات ہے تاہم کچھ خدشات ہیں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔ صحافی کے سوال […]

اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور میں کہتا ہوں پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے اور جنہوں نے […]

لاہور؛ طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے ملزمان گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی سے گزرتی طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ہراسانی اور دست درازی کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ […]

بطور کپتان میرا کردار اپنے کرکٹرز کی حفاظت کرنا ہے، بین اسٹوکس

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اپنے ساتھیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ گزشتہ روز میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت میری سب سے اہم ترجیح ہے، مجھے خود اس طرح کے حالات کا براہِ راست تجربہ ہے کہ یہ انسان پر کیسے […]

لیبیا آرمی چیف کے طیارہ حادثے میں بڑی پیشرفت، بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد

لیبیا کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ترکی کے حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق فالکن 50 نجی طیارہ منگل کے […]

نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

بھارت کا مقبول کامیڈی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ اس بار کسی مزاحیہ جملے نہیں بلکہ موسیقی کے استعمال پر قانونی مشکل میں پھنس گیا ہے۔ معروف میوزک رائٹس ادارے فونوگرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) انڈیا نے شو کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر […]

افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں امریکی ہتھیار، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا ایندھن

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں چھوڑا گیا جدید امریکی اسلحہ اب خطے کی سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد گروہ اس اسلحے کو ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کے شواہد مسلسل سامنے […]

لاہور؛ شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار، واردات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

گلشن اقبال پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی بین الصوبائی اور بین الضلاعی ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر ضیاء الحق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کی۔ ملزمان تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں شہری کی دکان میں مسلح داخل ہوئے […]

اتر پردیش میں کرسمس کی چھٹیاں منسوخ، مسیحی برادری میں تشویش

بھارت میں بی جے پی کی حکومت کے زیرِ انتظام ریاست اتر پردیش میں مسیحی برادری کے خلاف ایک اور متنازع اقدام سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر […]