اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی سے گزرتی طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ہراسانی اور دست درازی کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی سے گزرتی طالبہ کو جملے کسے اور دست درازی کرتے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اشرف نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور مزید تفتیش کے ذریعے ملزمان حسن اور عمر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ خواتین سے ہراسانی اور بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں۔