سائٹ نیشنل ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم، ایک بچی جاں بحق

سائٹ نیشنل ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق بچی کے علاوہ 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ بھولاری کے قریب پیش آیا جبکہ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل […]

معروف اداکار نے 46 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا 

ایچ بی او کے مشہور ڈرامے ’دی وائر‘ میں ’زیگی سوبوٹکا‘ کے کردار سے شہرت پانے والی معروف امریکی اداکار جیمز رانسون نے خودکشی کرلی۔ لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 46 سالہ رینسون کا انتقال جمعے کے روز ہوا جب کہ انہوں نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ […]

سندھ ہائیکورٹ نے ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق درخواست نمٹادی

سندھ ہائیکورٹ نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق  آئی جی سندھ کی رپورٹ پر درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق شہری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے موقف […]

کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کا معاملہ؛ عدالت کی سیکرٹری قانون کی سخت سرزنش، آخری مہلت دیدی

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ملک بھر کے 44 کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کرنے کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو کل تک نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی سیکرٹری قانون طلبی پر ہائی کورٹ پیش ہوئے۔ ہائی کورٹ نے وفاقی […]

سندھ حکومت کا کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بڑا اعلان

کراچی میں 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کے بعد شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں کے لیے ایک اور بڑے ترقیاتی پیکیج   کا عالان کیا جائے گا۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے […]

روس میں کار بم دھماکا، فوج کا سینئر جنرل ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کا ایک سینئر جنرل ہلاک ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے نیچے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جو ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں پھٹا۔ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف کے […]

کراچی؛ داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کیخلاف احکامات کالعدم

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کے خلاف احکامات کالعدم قرار دے دیے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ […]

لاہور: ڈبل ڈیکر بس سروس کی آمدن اور سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے زیرِ انتظام سیاحت لاہور ڈبل ڈیکر بس سروس کی سال 2025 کے دوران آمدن اور سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں ڈبل ڈیکر بس سروس کی مجموعی آمدن میں تقریباً 20 فیصد اضافہ […]

بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے کی سماعت، ملزمان کی موبائل واپسی کی درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے میں ملزمان کے شناختی کارڈ واپس کرنے کی درخواست منظور اور موبائل واپسی کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ […]

پنجگور سے تربت کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجگور سے تربت منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلو آئس، 50 کلو افیون اور […]