دبئی میں اے سی سی کا خصوصی اجلاس، ایشیائی کرکٹ کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری

اجلاس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور بہترین انتظامات پر اے سی سی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ انڈر 19 کے کامیاب انعقاد پر اے سی سی کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ اجلاس میں ایشیا میں کرکٹ کے […]

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

شدید دھند کی صورتحال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کے علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے […]

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی اور حبس کی شدت میں بھی کمی آ گئی۔ شہر کے اہم علاقوں بلیو ایریا، زیرو پوائنٹ، جی سیون اور ایف سیون میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کشمیر ہائی وے اور […]

اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، ایران نے بھی ممکنہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک مرتبہ پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حملے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ حالیہ بیان میں اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر […]

کراچی میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، چار ماہ کی بچی زخمی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار ماہ کی بچی زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی مظفر آباد میں آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق […]

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا […]

جڑانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ، پانچ سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں انسانیت کو شرما دینے والا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پانچ سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس جڑانوالہ کے مطابق سفاک ملزمان نے پانچ سالہ فضیلت کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد […]

دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند، شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کی ہدایت

شدید دھند کے باعث ملک کی مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے […]

پاکستانی لٹل اسٹارز چمک اٹھے

 دپیش دیوندرن نے اونچا شاٹ کھیلا، گیند فضا میں بلند ہوئی اور احمد حسین نے کیچ تھام لیا، اسی کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا،یہ کوئی معمولی فتح نہ تھی، فائنل میں بھارت جیسے حریف کو 191 رنز سے ہرانا بہت بڑا کارنامہ ہے۔  ایک ہفتے قبل اسی ٹورنامنٹ میں […]

کبیروالا، ایک ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر سے برآمد

ایک ماہ سے لاپتہ رہنے والی خاتون کی لاش اس کے اپنے ہی گھر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس کی بیٹے کی بیوی (بہو) اور پوتے نے مل کر خاتون کو قتل کر کے گھر میں دفن کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ پوتے […]