جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ  نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور […]

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، کوئی ڈرائیور گرفتار نہ ہوسکا

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں کم عمر بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ واٹرٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور […]

سوڈان کا فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک

سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہتا تھا۔ جہاں سوڈان کے عثمان ڈیگنا فوجی مرکز قائم ہے تاہم […]

پاک افغان کشیدگی؛ چین کی خطے میں امن کیلیے بڑی پیشکش

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باہمی تنازعات پر پہلی بار ہمسائیہ ملک چین نے بھی ردعمل دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ باہمی اختلافات […]

پاور ہولڈنگ کمپنی کے 569.6 ارب روپے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے […]

پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود […]

پاکستان کو لوٹنے والوں کیلیے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب

چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی […]

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فوری طور پر تیاری شروع کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک اہم کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کو […]

آمدنی میں عدم توازن: بھارت چھٹا بڑا ملک بن گیا، پاکستان کا کونسا نمبر؟

بھارت آمدنی میں عدم توازن رکھنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔ جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 24 واں نمبر ہے۔ 2026 کی ورلڈ اِن اکوالٹی رپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عدم توازن کی اس فہرست میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ٹاپ 10 فی […]

عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال، پنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ کے قریب دھرنے کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا، پنڈی پولیس نے کہا ہے کہ رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان […]