ناروے نے اسرائیل کے خلاف میچ کی آمدنی غزہ کے لیے عطیہ کر دی

اروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (Doctors Without Borders) تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 […]

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا گورنر  پختونخوا سے متعلق  طنزیہ اعلان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل […]

پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملات ٹیسٹ کی طرح جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کو سلمان نصیر کی زیر سربراہی الگ کرنے کا تاحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا، معاملات انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ فرنچائزز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں […]

اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرہ ادا کرلیا

کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے […]

غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ […]

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ مزید 5 ہزار 500 روپے مہنگا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے مقرر کی […]

پاک افغان کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کار بوکھلاہٹ کا شکار

پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر منفی اثر ڈالا ہے، جس کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ پیر کی صبح کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس […]

آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سست یا جزوی طور پر معطل رہے گا

پاکستان میں آج انٹرنیٹ صارفین کو سست روی یا جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں مرمت کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ کام ضروری تکنیکی مرمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کے […]

حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی […]

اللہ کے بعد غزہ کے جانبازوں کا شکریہ ان کے قدم چومتا ہوں، فلسطینی قیدی کا جذباتی پیغام

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے […]