کراچی: لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، دو ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے دو اہم کارروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید اور […]

عوام کےلیےخوشخبری: 4 سال سے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹالی، ایل این جی کنکشنز کےلئے منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا […]

پشاور؛ گندم اسکینڈل کیس میں 5ملزمان پر فرد جرم عائد

خیبر پختونخوا کی اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل کیس میں نامزد 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ ملزمان محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید، طلاء محمد اور محمد عاطف عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا […]

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا اعلامیہ معطل کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری […]

پرتھوی شا آؤٹ ہوکر ہوش کھو بیٹھے، حریف کھلاڑی پر بلے سے حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی شا اپنی سابق ٹیم ممبئی کے ساتھیوں سے الجھ پڑے۔ 181 رنز بنانے کے بعد مشیر خان کی گیند پر پرتھوی آؤٹ ہوگئے جس پر بولر نے انہیں […]

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا، جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ […]

پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد افغان مہاجرین کا پاکستان […]

پاک بھارت میچز ہماری مجبوری ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان رد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے ایک روز قبل ایک کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز ’ارینج‘ کرنا چھوڑ دے۔ […]

ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی […]

چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف

چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد […]