’آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لے کر آئے‘، صحافی کے کھرے سوال پر سوریا کمار بوکھلا گئے

ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو صحافیوں کے پے در پے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے اُسے گول گرتے رہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سے صحافی نے یہ سوال کیا تھا کہ، ”اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم […]

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی […]

نیتن یاہو کی حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس باقی یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے پر آمادہ ہو تو اس کے رہنماؤں کو معافی اور محفوظ راستہ دیا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق نیتن یاہو اس سے قبل حماس کے مکمل خاتمے کو […]

مودی کے متنازع بیان پر چیئرمین پی سی بی کا منہ توڑ جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے […]

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وزیر صحت عامر کیانی پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر برس پڑے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے جلسہ میں جوتے دکھائے گئے، کل جلسے میں ان کو گالیاں دی گئیں ان پر […]

راولپنڈی؛ تیز دھار آلے کے وار سے 15سالہ لڑکا قتل، ملزم کی گرفتاری کا حکم

تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی چھت سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم […]

ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست […]

اقوام متحدہ نے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کردیں، ایرانی ریال کو شدید دھچکا

نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔  یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف […]

حیرت میں 34 سال بعد ڈگری منسوخ کی گئی، جسٹس طارق جہانگیری

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں صحافی کے سوال پر کہا کہ حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ عدالت عظمیٰ میں درخواست پر سماعت سے قبل صحافی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سوال […]

عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی 

راولپنڈی کی عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے 24 ستمبر کو 2 نوجوانوں سے برآمد کی، پولیس نے دوران تلاشی ایک کروڑ روپے برآمد کر کے مشکوک قرار دیتے ضبط کیے، عبد الباسط اور عباس آفریدی موٹر سائیکل پر رقم لے کر […]