سونے کی قیمت میں کئی روز بعد ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ […]

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟

حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران 391 ارب روپے کا قرض لے لیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں لیے گئے 199 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے، یہ انکشاف اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں کیا گیا۔ […]

پاور سیکٹر کا 1225 ارب روپے کا گردشی قرضہ، مسئلہ حل کرنے کے لیے تاریخی معاہدہ

وفاقی حکومت نے ملک کے مالیاتی نظام کو درپیش بڑے بحران کے حل کی جانب عملی پیش رفت کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے کے مسئلے کو سلجھانے کے لیے تاریخی معاہدہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایک ہزار دو سو پچیس ارب روپے کے گردشی قرض کو […]

کراچی، پیر آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں […]

کراچی، پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی

ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود […]

پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) […]

اقوام متحدہ، ذہنی صحت اور نان کمیونیکیبل بیماریوں کے خلاف جنگ جاری ہے، ڈی جی ہیلتھ

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید نے اقوام متحدہ میں ذہنی صحت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نان کمیونیکیبل بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے اجلاس کو […]

کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور […]

کراچی، شاہراہِ فیصل پر ٹریفک حادثہ، بائیک رائیڈر جاں بحق

شہر قائد میں شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، جس میں 19 سالہ حسیب ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال […]