بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن […]

عمران خان سے ملاقات کا دن، اڈیالہ جیل کے اطراف غیر معمولی سیکورٹی، کاروبار اورتعلیمی ادارے بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس […]

پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک […]

شہر میں سی سی ڈی کے پانچ مبینہ مقابلے، پولیس مقابلوں میں پانچ زیر حراست ملزمان ہلاک

لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے پانچ مبینہ مقابلے ہوئے جس میں مبینہ پولیس مقابلوں میں پانچ زیر حراست ملزمان ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزمان میں رفاقت، شاہد اکرام،زاہد،نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔ہلاک ملزمان ماڈل ٹاون، ٹاون شپ اقبال ٹاون اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے۔ پانچوں ملزمان کو […]

حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے خوف،مالی تنگی اور بے بسی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچے گا۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے […]

ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور

پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025 گزشتہ روز کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔  ترمیم کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تفویض […]

وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے بارے میں عوامی تاثر پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہ رائے دی ہے کہ ہماری  حکومت کے دوران انہیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا […]

شہریت سے متعلق افغانی خاتون کی درخواست پر عدم پیشرفت، ڈی سی کو توہین عدالت کا نوٹس

پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے […]

پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست، کس کھلاڑی کو زیادہ سرچ کیا گیا؟

صارفین کی کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق دلچسپی نمایاں، 2025 میں بھی پاکستانی کرکٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2025 کے دوران پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ گوگل کی ایئر ان سرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست […]

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔  متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں ہزاروں افراد رہائش […]