پاکستان کو شدید آبی بحران کا سامنا، 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم، رپورٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو شدید آبی بحران کا سامنا اور 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے،زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے اور پانی کی فی کس دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی۔ […]

کراچی، سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فیملی محفوظ رہی

ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار […]

ٹی 20 ورلڈ کپ، یو اے ای نے عمدہ کھیل کی ٹھان لی

یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ […]

کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب ڈاکس پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو […]

حیدرآباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی

حیدرآباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں ذیل پاک فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ ٹکر لگنے […]

مدینہ منورہ میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارشیں، صحرائی وادیاں سیلابی ریلوں سے بھر گئیں

مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بارش کے نتیجے میں صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے […]

 رواں برس جرائم میں کمی کے پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے

رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی […]

کراچی، پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے کم عمر نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں ایک کم عمر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 سالہ عبداللہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی ایک گولی اس کے سر میں […]