27 آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔ ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز نے فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا […]
شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پرایک اورشہری کوقتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کے علاقےشاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں گھرمیں دوران ڈکیتی پیش آیا۔ مقتول نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورتین بیٹیوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈکیت مقتول […]
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ […]
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوئٹہ شہر کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل کر ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر مقامی تاجروں، مزدوروں اور کاروباری شخصیات نے اعلیٰ فوجی افسر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا […]
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔ ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے […]
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا […]
کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر […]
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے […]
سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی طرح چاول کی بھی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے مؤثر مکینزم تیار کرے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاول کے […]