15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

کوپن ہیگن: ڈنمارک حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی اور سماجی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا […]

صدر سمیت وزرائے مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سمیت وزرائے مملکت نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ […]

پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار فنی خرابی کا شکار

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا ائیر بس ساختہ طیارہ مسلسل دوسرے دن فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا، جس کے باعث پاکستان سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی کے 143 کو صبح چار بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا، […]

امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی شکست سامنے آئی ہے، جب وفاقی جج نے قرار دیا کہ انہوں نے نیشنل گارڈ فوجیوں کو پورٹ لینڈ، اوریگون بھیجنے کا حکم غیر قانونی طور پر جاری کیا۔ یہ فیصلہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کیرن امیرگٹ نے جمعہ کو سنایا، جس میں کہا گیا کہ […]

بھارتی دہشتگردی بے نقاب کرنے میں کینیڈا کی مدد کس نے کی؟ نئی ڈاکیومینٹری میں انکشاف

ایک نئے انکشاف نے بھارت کے چھپے ہوئے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔ مشہور بین الاقوامی ادارے ”بلوم برگ اوریجنلز“ کی نئی دستاویزی فلم ”Inside the deaths that rocked India’s relations with west“ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی نے بھارتی حکومت کے ایجنٹس کی فون […]

روس کے یوکرین کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے، 7 افراد ہلاک

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات یوکرین کے مختلف شہروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیاہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بتایا […]

فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر […]

راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے

راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر بھر کے تندور کھل گئے جہاں نان، پراٹھا اور روغنی نان خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر […]

روس کے یوکرین پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، توانائی نظام تباہ، 6 افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملوں میں یوکرین کے مختلف شہروں کی توانائی تنصیبات اور رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں۔ یوکرینی حکام نے بتایا […]

ہانگ کانگ سکسز: سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کی فائنل میں رسائی

ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ […]