بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، کپتان جونیئر ہاکی ٹیم

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر […]

بچے کی اوپن ہارٹ سرجری، شہری کی کال پر راولپنڈی پولیس خون دینے پہنچ گئی

بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ […]

بریسٹ کینسر کےلیے پاکستان کا پہلا مفت اسکریننگ سینٹر پمز میں قائم

اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے […]

لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل […]

کے پی اور بلوچستان کے عوام کا امن کی بحالی کیلیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی […]

مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی کی ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو […]

مودی کو بتا دیا پاکستان سے اب جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر بتا دیا ہے پاکستان کے ساتھ اب جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات […]

نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 35 افراد زندہ جل گئے

نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا، جس کے بعد دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بتایا کہ ریاست نائیجر میں […]

عدالت نے سابق صدر آلوارداوریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی

کولمبیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر الوارو اُریبے کی دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات پر دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کولمبیا کے سابق صدر آلوارو اُریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ […]

غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے برطانوی فوجی اسرائیل میں تعینات

امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فورسز خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جان ہیلی کا کہنا […]