پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جیولن تھرو ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار […]

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں […]

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس بروری چوک کراس کے قریب ایک گاڑی […]

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران تھپے لگائے جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ن لیگ […]

آرمی چیف کشمیر اور فلسطین پر کردار ادا کریں، حافظ نعیم کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر بھی کردار ادا کریں بھارت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات قابل قبول نہیں، صرف کشمیر کے مسئلے پر بات کی جائے۔ حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ […]

پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ نے پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پرکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے دوروزہ مشقیں منعقد کی گئیں، جن کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کومزید مؤثربنانا تھا۔ بندرگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیراہتمام کیا گیا ہے،،ان مشقوں میں پاک میرینز،ایس ایس جی، نیوی کے بحری […]

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے جہلم کے منگلا مقام پر پانی کی آمد […]

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر

پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 […]

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ آگے، پی ٹی آئی پیچھے

پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے […]

تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے […]