‘معاہدۂ مکہ’ مسلم ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، کسی اور کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے: بنگلادیش

بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ’معاہدۂ مکہ‘ کے رکن ممالک بنگلا دیش کو کی دعوت دیتے ہیں تو ڈھاکہ اس پیشکش پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔ انہوں نے ںام لیے بغیر بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے اس معاملے کو امتِ مسلمہ کا اندونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر کسی اور کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ بنگلا دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کے مطابق جمعرات کو پارلیمان میں ممبر اسمبلی رومین فرحانہ کے ایک سوال کے جواب…

Read More

نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت، پاکستان کی سیکیورٹی صورتِ حال اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد…

Read More

ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور امریکا اس کے ایک ایک انچ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا گیا…

Read More

آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 28 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کم کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت…

Read More

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان فی الحال کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت واشنگٹن اور تہران کے درمیان کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سمیت تمام ممکنہ اقدامات کے آپشنز میز پر موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو مسترد کردیا۔…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا، انگلینڈ کے 9 وکٹوں پر 248 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے اب تک 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے ہیں۔ لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دعوت پر انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور ایمیلی گائے نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور 21 تک ہی پہنچا تھا کہ انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایمیلی گائے صرف 8 رنز بنانے کے بعد محمد…

Read More

آزاد کشمیر میں قائدِ ایوان کی نامزدگی: مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں قائدِ ایوان کی نامزدگی پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، صدر (ن) لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم کے الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں قائد ایوان کی نامزدگی اور پارٹی کی موجودہ صورت حال…

Read More

پمز سانحے کے بعد متنازع ماضی رکھنے والے افسر کو صحت کا اضافی چارج دے دیا گیا

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے سانحے کے بعد وفاقی حکومت نے سیکریٹری صحت محمد اسلم غوری کو معطل کرکے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر محمد محمود یہ ذمہ داری تین ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک سنبھالیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اس وقت سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر فرائض انجام دے رہے…

Read More

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ، پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جب کہ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔ جمعرات کو کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان…

Read More

پمز سانحہ: ایک روز بعد بھی آگ لگنے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو 24 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ اور سانحے کے ذمہ داروں کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ واقعے سے متعلق مختلف رپورٹس اور حکام کے بیانات میں الگ الگ وجوہات سامنے آئی ہیں، جبکہ وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ پمز اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں آگ کیسے لگی اور نرسری میں آگ اتنی تیزی سے کیسے پھیلی؟ آکسیجن…

Read More