لاہور: فریج میں گوشت نہ رکھنے پر شہری کا دکاندار پر تشدد، مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک شہری نے دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری نے دکاندار سے مطالبہ کیا کہ وہ قربانی کا گوشت اپنے آئس کریم فریج میں رکھے۔ دکاندار کے انکار پر شہری مشتعل ہو گیا اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ دکاندار پر حملہ کر دیا۔

تشدد کے نتیجے میں دکاندار کو چوٹیں آئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Similar Posts