منڈی بہاؤالدین میں سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

منڈی بہاوالدین میں ماں نے دوسری شادی کیلئے اپنی ہی 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اورلاش کھیتوں میں پھینک دی، واقعے کے بعد قاتل ماں نے پہلے بیٹی کےاغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا اور پھر دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ الماس سکنہ کدھرشریف کی شادی قریباً 8 سال قبل شمہاری کےایک نوجوان سے ہوئی تھی، جس کی 8 سالہ بچی کرن شہزادی کی لاش چندروزقبل کھیتوں سےبرآمد ہوئی تھی، ملزمہ کی اپنے شوہرطلاق ہوچکی تھی، جس کے بعد دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی.

پولیس کے مطابق الماس کے آشنا نے بیٹی کی موجودگی میں اس سے شادی سےانکارکردیا تھا، جس پرملزمہ نے انتہائی اقدام اٹھایا اورعید سے قبل اپنی بیٹی کولےکرمرادوال گاؤں میں اپنے رشتہ دارکےگھرپہنچی اوروہاں سے بچی کوکھیتوں میں لے جاکرسرمیں ڈنڈے مارکرقتل کیا اورپھر اس کی لاش وہیں پھینک دی۔

شجاع آباد میں خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ نے اپنی بیٹی کےاغوا کی جھوٹی ایف آئی آر تھانہ ملکوال میں نامعلوم ملزم کیخلاف درج کرائی تھی۔

پولیس نےملزمہ شک کی بنیادپر تفتیش کی جس پر ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا اوربتایا کہ اس نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کوقتل کیا تھا، جس پرپولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکےاسے جیل بھیج دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Similar Posts