سعودی عرب سے 146 عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔
جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی، ایئر بلیو کی پہلی حج پرواز 146 عازمین حج کو لے کر کراچی پہنچی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کا استقبال کیا جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی پہلی حج پرواز کے موقع پر سی او او، اے پی ایم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدنان خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق حجاج کے سامان کی جلد از جلد ترسیل کے لیے علیحدہ بیلٹ اور اضافی عملہ مختص کیا گیا ہے۔