سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے تنگوانی میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح کوئٹہ سے واپس آ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سیاحوں کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابرار لاشاری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ میجر چولیانی، حسنین اور در محمد زخمی ہو گئے۔
کراچی میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ٹھکانے مسمار، ملزمان گرفتار
واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق نوجوان کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے