اسرائیل کا ایران کی آئل ریفائنری، دفاعی تنصیبات اور ریسرچ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل نے ایران کی آئل ریفائنری، دفاعی تنصیبات اور ریسرچ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد شهران آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ اسرائیل نے ایرانی شہروں تہران اور بندر عباس پر میزائل حملے کیے جبکہ اصفہان نیوکلیئر سائٹ پر بھی بمباری کی گئی، جس سے چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، تہران میں وسیع پیمانے پر حملے مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں دفاعی ایجادات اور ریسرچ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر جوابی حملے کیے گئے، جن میں تہران، بندر عباس، کرج اور اصفہان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، رات گئے تہران میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی آئل ریفائنری، دفاعی تنصیبات اور ریسرچ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملے کے بعد شهران آئل ڈپو میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں مصروفِ عمل رہیں۔ حملوں کے دوران اصفہان کی نیوکلیئر سائٹ پر بھی بمباری کی گئی، جس سے چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، رات گئے اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں تہران میں 60 افراد شہید ہوئے، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ آذربائیجان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے ان حملوں میں تین جوہری سائنسدانوں اور دو ایرانی جنرلز بھی شہید ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کا دائرہ تہران، بندر عباس، کرج اور دیگر اہم شہروں تک پھیل چکا ہے، جس سے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے، جب کہ عالمی قوتیں فوری جنگ بندی اور سفارتی حل پر زور دے رہی ہیں۔

ایران کا ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل کے دس جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق، دشمن کے متعدد فضائی حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہو چکا ہے، اور مختلف علاقوں میں فضائی نگرانی اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی شہر دیزفُل میں بھی ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا، جس کے ملبے کو سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی بھی فضائی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Similar Posts