اسحاق ڈار کی سفارتی ملاقات اور رابطے ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کی۔

رابطے میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے خطے میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

Similar Posts