شہر قائد میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
شہرمیں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بھی کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بونداباندی کا امکان موجود ہے۔