بنوں تھانہ کینٹ کے علاقے خدری ممند خیل میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد فریق اول سے سے ہیں، پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔
لاشوں اور زحمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا جبکہ قبائل کے درمیان فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔