اسرائیل نے ایران کے خلاف حملوں میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق 30 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایران پر درجنوں حملے کیے، جن میں اصفہان، بوشہر، اہواز اور یزد میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یزد میں بیلسٹک میزائلوں کے بڑے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اصفہان، بوشہر اور اہواز میں میزائل لانچنگ پلیٹ فارم تباہ کردئیے۔ ڈرون گودام اور فضائی دفاعی بیٹریوں کی تیاری کے مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ٹرمپ کا ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ، امریکی اخبار نے اہم انکشاف کردیا
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زنجان پر حملے میں لانچنگ پلیٹ فارم پر کام کرنے والے 3 ایرانی فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایران پر حملے سے قبل امریکا اور اسرائیلی حکام کے درمیان ٹیلی فون کال پر گرما گرمی
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایران میں دیگر اہداف بھی ہیں اور وہ فوجی کارروائی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔