افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل ، حکومت کی طرف سے 30 جون کی ڈیڈ لائن

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں، جن میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی اور عارضی قیام پذیر افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پی او آر اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد قیام کی مدت ختم ہو جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Similar Posts