قطری وزیراعظم نے ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطر اور لبنان کے وزرائے اعظم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا، مگر ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن جاسم کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پرحملہ کیا گیا، قطر پر یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔
محمد بن عبدالرحمٰن جاسم نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو افسوسناک قرار دیا۔
ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب، خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا
ان کا کہنا تھا کہ قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے، قطر پر حملے سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
قطری وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خلیج تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے،خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شکر گزار ہیں، اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیزفائر کے بعد لبنان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کب سے کر رکھی تھی؟ امریکی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف
قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قطر اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا،اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی۔
محمد بن عبدالرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ قطر پر ایرانی حملے پر حیرت ہوئی ہے، قطر غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے ایران سے متعلق کہا کہ قطری افواج ایرانی حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قطر اپنی ریاست کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، امیر قطر نے کہا کہ ایرانی حملے کی توقع نہیں تھی۔