خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں اہم قبائلی جرگہ جاری ہے۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں، جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ قبائلی عمائدین، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جرگے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جن کا مقصد قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام اور شدت پسندی کا خاتمہ ہے۔
قبائلی عمائدین کی شرکت کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور اس مشاورت کے ذریعے قبائلی عوام کو حکومتی پالیسی سازی میں شریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔