چپل چوروں کی چاندی: کولہا پوری چپل صرف 3 لاکھ 36 ہزار روپے میں، ایسا کیا خاص ہے؟

0 minutes, 1 second Read

اٹلی کے معروف فیشن برانڈ پرادا نے اپنی نئی کلیکشن کے ساتھ انٹرنیٹ کو ایک حیرت انگیز صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ پرادا نے حال ہی میں اپنی اسپرنگ/سمر 2026 کی کلیکشن پیش کی، جس میں ایک ایسا فیشن آئٹم شامل تھا جس نے سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا کر دیا۔

اس کلیکشن میں کولہاپوری چپلز شامل ہیں اور ان کی قیمت 3لاکھ 36 ہزار روپے فی جوڑی ہے۔

پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ پر پھٹ پڑے

کولہاپوری چپلز، جو عام طور پرایک سادہ جوتا سمجھی جاتی ہیں، اب لگژری فیشن کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

پرادا کے اس نئے فیشن آئٹم نے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی فیشن کے شوقین افراد کو متوجہ کیا ہے۔ پرادا نے اپنی کلیکشن میں ایشیائی ثقافت سے متاثر ڈیزائنز کو عالمی فیشن کی دنیا میں متعارف کرایا ہے، جس میں 56 منفرد انداز شامل تھے۔

باپ کی اندھی محبت، ایک سال کی بیٹی کو ’پنک‘ رولز رائس تحفے میں دیدی

ان میں براؤن چمڑے کی جیکٹس، گرے سوٹس، سرخ ٹرٹل نیک، اور چینو پینٹس کے ساتھ ہاتھ سے تیار کردہ کولہاپوری چپلز شامل تھے۔

اس فیشن شو کا مرکزی تھیم ”سوچ کا بدلاؤ، معنی اور طاقت کا زوال“ تھا، جس میں کولہاپوری چپلز کو ایک مہنگے فیشن آئٹم کے طور پر پیش کیا گیا۔

کمسن برطانوی اداکار نے ٹام کروز کو مات دے دی

شو میں چار ماڈلز نے وہی کولہاپوری چپل پہنے تھے جن کی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار روپے(1000 یوروز) تھی، جس نے انٹرنیٹ پر زبردست بحث کو جنم دیا۔

یہ کولہاپوری چپلز، جو اب تک ایک روایتی جوتے کے طور پر جانے جاتے تھے، اب عالمی فیشن برانڈز کے ذریعے لگژری آئٹمز کے طور پر پیش کیے جا رہے ہیں، جس نے اس قیمت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ان جوتوں کی قیمت نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور فیشن کی دنیا میں اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ کولہا پوری چپلز فیشن کی دنیا میں ایک اسٹیٹمنٹ ہیں، جو لگژری لائف اسٹائل اور برانڈنگ کا حصہ ہیں۔ دوسری طرف، کئی افراد سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک معمولی جوتا اتنی بڑی رقم کے قابل کیسے ہو سکتا ہے۔

فیشن کے شوقین افراد اس نئے رجحان کے بارے میں مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ سوال ابھی بھی موجود ہے کہ آیا یہ چپل اتنی مہنگی قیمت کے قابل ہیں یا نہیں۔

Similar Posts