سندھ میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ بھر میں آج بھی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور شہری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ مٹھی میں سب سے زیادہ 53 ملی میٹر جبکہ تھرپارکر میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوابشاہ میں 49 اور حیدرآباد میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دریائے سوات کا سیلابی ریلہ، ڈسکہ کے خاندان کی سیر و تفریح سانحہ بن گئی

اسی طرح چھور میں 37، ٹنڈو جام میں 26 اور میرپورخاص میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بھی بارش نے جل تھل کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے، جہاں گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل بیس پر 12، یونیورسٹی روڈ پر 11، اور ائیرپورٹ پر 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ملک بھر میں کہاں کہاں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے؟ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

گڈاپ، کورنگی، ڈی ایچ اے اور نارتھ کراچی میں 8 ملی میٹر، کیماڑی میں 6 جبکہ سرجانی اور جناح ٹرمینل پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دریائے سوات میں طغیانی، 80 افراد پانی میں بہہ گئے ، 10 کی لاشیں نکال لی گئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں، نشیبی علاقوں سے گزرنے سے گریز کریں اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

Similar Posts