پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، احسن اقبال

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔

ہم نوجوانوں کو مرغی یا انڈے نہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، احسن اقبال

چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ٹریکٹر اسکیم کے ذریعے کسانوں کو شفاف انداز میں ٹریکٹرز فراہم کیے گئے، جو مسلم لیگ (ن) کی شفاف حکمرانی کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفافیت ن لیگ کی پہچان ہے، اور حکومت پاکستان کو ایک بار پھر معاشی بحالی کے راستے پر گامزن کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Similar Posts