تیاری کرلیں!!! آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ

0 minutes, 0 seconds Read

حکومت کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول پر 11 روپے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، اور باقاعدہ اعلان آج رات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد عوام کو پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے داموں خریدنا پڑے گا۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

یاد رہے کہ 16 جون سے 30 جون تک کے لیے نافذ کردہ نرخوں کے مطابق اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اگر متوقع اضافہ نافذ ہوا تو دونوں مصنوعات کی قیمتیں 270 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جائیں گی۔

عوام پہلے ہی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اور پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے سکتا ہے۔

Similar Posts